بھارت میں کشمیری نوجوان پر بدترین تشدد،عورت بناکر گھمایاگیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ)بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہاہے ہے،بھارتی مغربی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور کی جیل میں مشتعل افراد نے کشمیری نوجوان کو عورت کے کپڑے پہنا کر گھمایا اور کشمیری نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کانشانہ بنایا گیا۔کشمیر نوجوان کی شناخت 25 سالہ میر فیض کا نام سے ہوئی جو تھرڈ ایئر ایروناٹیکل انجینئرنگ کا طالبعلم ہے ۔ادھر فیض میر نے ان تین اغوا کاروں کی شناخت سے متعلق اپنی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے فیض کو چند گھنٹے زیرِ حراست رکھنے کے بعد اسے اس کے بھائی کے ساتھ گڑگاؤں جانے کی اجازت دے دی ہے اور ان 3 نامعلوم نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...