تہران (بی بی سی +این این آئی) ایرانی صدر حسن روحانی نے جولائی 2015 میں عالمی طاقتوں سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کے بعد اپنے جوہری ادارے کو حکم دیا ہے کہ جوہری تحقیق وترقی پرعاید تمام تحدیدات اور قدغنیں ختم کر دی جائیں۔ حسن روحانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران کا تیسرا جوہری اقدام سینٹری فیوجز کی ترقی سے متعلق ہے۔ پابندیوں پر ردعمل میں وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا امریکی محکمہ خارجہ کی حیثیت جیل وارڈن سے زیادہ نہیں۔ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندی پر جوہری تحقیق اور ترقی کے وعدے سے دستبردار ہوتے ہوئے بروینیم افزودگی کیلئے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا آج جمعہ سے ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کیلئے سینٹری فوجز تیار کرنا شروع کردے گا۔
ایران کا یورینیم افزودگی تیز کرنے کیلئے آج سے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان
Sep 06, 2019