اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور ابھی ملزم ہیں مجرم نہیں، جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں ، خاتون کو بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے، یہ ظلم نہیں تو کیا ہے۔؟ جمعرات کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ پی پی رہنما احتساب عدالت آئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے ساتھ ظلم و بربریت ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب اور فریال تالپور ابھی ملزم ہیں مجرم نہیں۔انہوںنے کہاکہ زرداری اور فریال کو اے سی اور فریج کی سہولیات نہیں دی جا رہی۔انہوںنے کہاکہ فریال تالپور کو اپنے بھائی زراری سے بھی نہیں ملنے دیا جاتا۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری جب آزاد تھے تب بھی ان کے میڈیکل چیک اپ ہوتے تھے۔انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب کی میڈیکل رپورٹ تک نہیں دی جا رہی۔انہوںنے کہاکہ خاتون کو بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے، یہ ظلم نہیں تو کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنمائوں پر کرپشن کے کیسز ہیں۔
زرداری اورفریال تالپورکوسہولیات نہیں دی جارہی،یہ ظلم نہیں توکیا ہے،نفیسہ شاہ
Sep 06, 2019