سندھ میں تہرے قتل کا کیس میر پور ماتھیلو سے انسداد دہشتگری عدالت کراچی منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Sep 06, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سندھ کے علاقے میہڑ میں تہرے قتل کا کیس میر پور ماتھیلو سے کراچی کی انسداد دہشتگری کی عدالت میں منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی درخواست ام رباب چانڈیو کی جانب سے دائرکی گئی رخواست گزار ام رباب چانڈیو نے سندھ ہائیکورٹ کے 19 اگست کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار اُم رباب نے ہائیکورٹ میں تہرے قتل کا مقدمہ سکھر سے کراچی انسداد دہشتگری کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دی تھیں جس پر سکھر بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار کی خواہش پر مقدمہ منتقل نہیں کیا جا سکتا درخواست گزار اُم رباب کی جان کو خطرہ ہے اس لیئے مقدمہ سکھر سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست دی تھی نامزد ملزمان ارکان سندھ اسمبلی اور بہت زیادہ طاقتور ہیں مقدمہ اگر میر پور ماتھیلو کی انسداد دہشتگری کی عدالت میں چلایا گیا تو درخواست گزار کی جان کو خطرہ ہوگا تاہم اگر مقدمہ کو کراچی منتقل کر دیا جاے تو دیگر فریقین کو فرق نہیں پڑتا کونکہ فریقین رکن اسمبلی ہیں اور اسمبلی اجلاس کیلئے کراچی آتے جاتے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میر پور ماتھیلو سے کراچی کی انسداد دہشتگری کی عدالت میں منتقل کیا جائے سکھر بینچ نے مقدمہ انسداد دہشتگری عدالت سکھر سے میر پور ماتھیلو انسداد دہشتگری کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں