کشمیر کے منقسم خاندانوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کشمیر کے منقسم خاندانوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی ۔ احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ چائنہ چوک سے ڈی چوک تک نکالی جانے والی اس ریلی میں شریک بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیر ی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ہم کیا چاہتے آزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی، ہے حق ہمار ا آزادی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا ہم مودی کی طرف سے تقسیم کشمیر کی کوشش کو تمام کشمیری مسترد کرتے ہیں۔بھارت چاہے جتنا ظلم کر لے، کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا اور نہ جھکا سکتا ہے۔ مقررین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں تک امدادی سامان پہنچائیں ۔مقررین نے کہا کہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث وہاں انسانی زندگی مسائل کا شکا ر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...