اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسلئے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی محاز سمیت ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، پاک بھارت مذاکراتی عمل ضرور ہونا چاہیے۔جمعرات کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کی دوٹوک پالیسی ہے،سیاسی اور سفارتی محاز سمیت ہر فور پر کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے بہت سے تحفظات ضرور ہیں لیکن کشمیر کے مسلئے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم انکے بھارت کیساتھ اچھے تعلقات تھے،اپنے دوراقتدار میں انہوں نے مسلئہ کشمیر، سرکریک اور سیاچن سے متعلق کوئی دو رائے نہیں رکھی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہو یا پاکستان دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ، اربوں لوگوں کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا،
سیاسی اور سفارتی محاز سمیت ہر فور پر کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں:یوسف رضا گیلانی
Sep 06, 2019