شیخ رشید احمد کے خلاف دس ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سردار حامد حسین نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف دس ارب ہرجانے کے دعویٰ کی مزید سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ، ہرجانے کا دعویٰ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دائر کر رکھا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اپنی تقریروں میں انہیں منشیات سمگلر کہا جس سے ساکھ متاثر ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن