منگولیا کے 30 رکنی مصوروں کے وفد کا بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

بیجنگ( آن لائن )منگولیا سے تعلق رکھنے والے 30 رکنی مصوروں کے ایک وفد نے ایک خطہ ایک سڑک کی نمائندگی کرتے ہوئے بیجنگ میں پاکستانی سفارخانے کا دورہ کیا اور 40 پینٹنگز پیش کیں۔ وان ما پین ٹینگ پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی ٹروپ کی سربراہی کیافو نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تصویریں عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ اور پاک چین سفارتی تعلقات کے 68 سال مکمل ہونے کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی سفارتخانے کو تحفہ پیش کرنے کے لئے بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحفہ پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ تصاویر کا تحفہ پاک چین لازوال دوستی کے مزید استحکام اور دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی رابطوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے ثقافتی رابطوں کے مزید اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چین اور گندھارا کی تہذیبوں میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے اس لئے دونوں ممالک کے عوام کے رابطوں میں اضافہ سے باہمی ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن