کشمیری قوم نہتی ہے,کشمیر سے ہندوستان کے فوجیوں کو نکالاجائےاور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں:مشعال ملک

حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم نہتی قوم ہے جس کے حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم دفاع کے موقع اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان کا یوم دفاع کشمیریوں کے نام کیا گیا ہے۔کشمیر سے ہندوستان کے فوجیوں کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم نہتی قوم ہے جس کے حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں ،پاکستانی قوم ایک ہو کر یکجہتی کے ساتھ کشمیریوں کا ساتھ دیں،آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آج میرے شوہر یٰسین ملک تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں ،اس کے علاوہ اور جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں پاکستانی قوم انکی آواز بنیں،مشعال ملک نےجمعے کے خطبے میں کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا ؤں کی اپیل بھی کی.

ای پیپر دی نیشن