ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنا وکیل کو مہنگا پڑگیا،خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ مارنے والے وکیل کو ہتھکڑی لگاکرعدالت میں پیش کردیا

 پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ وکیل کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار نامی وکیل نے بدتمیزی کی اور تھپڑا مارا جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے فوری نوٹس لے لیا۔

ڈی پی شیخوپورہ کے حکم پر ملزم احمد مختار نامی وکیل کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر اسی خاتون کانسٹیبل کے ہاتھوں اس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملزم کی تصویر شیئر کی جو حوالات میں بند ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل ملزم کو عدالت میں پیش کررہی ہے۔

گزشتہ روز فیروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہلکار  نے احمد مختار نامی وکیل کو لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر وکیل احمد مختار نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ 

خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اسی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے ہتھکڑیاں لگاکر آج عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ 

دوسری جانب خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کے پوسٹر شہر بھر میں دیواروں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن