فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے، اللہ نے چاہا تو مودی کی غلطی اسے لے ڈوبے گی، قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں سخت بات کرتا ہوں،لیکن میں سخت بات کرنے سے نہیں ڈرتا، کشمیر پر دس جنگیں ہوچکی ہیں، اگر اب جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے نمبر کا شہری بنایا جارہا ہے، ہمارے پاس ایک پائو، آدھا کلو سے لے کر ایک ٹن کا بھی بم موجود ہے، جب اور جہاں جس بم کی ضرورت پڑی وہ بم استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کا دورہ کرنے نکلا تھا مگر لوگ آتے گئے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے، وقت ثابت کرے گا کہ نیا پاکستان بھارت کے اندر بنے گا، بی جے پی نے کسی ایک مسلم شخص کو بھی اسمبلی کا ممبر نہیں بننے دیا۔