کراچی( سٹی نیوز )یوسی 17تھارولین گارڈن ویسٹ میںکئی روز سے سیوریج بند ہونے سے پانی میں گلیوں اور گھروں کے سامنے جمع ہے جس سے پورا علاقہ جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے، حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کے مسائل نے مزید شدت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطااق کراچی کے علاقے یوسی 17تھارولین سے گندگی اور غلاظت سے شدیدتعفن پھیل رہا ہے، واٹر اینڈسیوریج بورڈ جمشید ٹاؤن کے یوسی 17کے افسران و عملہ درخواستوں کے باوجود بھی جواب نہیں دے رہے۔
گارڈن کی یوسی تھارولین گندگی اور غلاظت کا گڑھ بن گئی
Sep 06, 2020