تہران(صباح نیوز)ایران میں کلورین گیس دھماکے سے 217افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یران کے مغربی صوبے ایلام میں کلورین گیس دھماکے کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریلر میں لدے گیس سلنڈرز میں دھماکا ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے ہوا۔مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔