غیر ملکی میڈیا کو ووہان  کا دورہ کرایا گیا : چینی حکام

بیجنگ (اے پی پی) چین کے حکام  کا کہنا ہے کہ انہوں نے  ووہان میں غیر ملکی میڈیا کو کرونا وائرس کے پھیلائو کے اصل مرکزی مقام کا دورہ کرایا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام غیر ملکی صحافیوں کو گذشتہ روز ووہان  کے ایک ہسپتال کے دورے پر لے گئے جو وبا کے پھیلائو کے خلاف صف اول میں شامل تھا۔ ہسپتال میں حکام نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جنوری سے اچانک اضافے سے کس طرح نمٹا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بخار کی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کے لیے ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں کو 50 گنا توسیع دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن