برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ مارکل کا نیٹ فلیکس کیساتھ دستاویزی فلمیں اور ڈرامے بنانے کا معاہدہ

Sep 06, 2020

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں،ڈرامے اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔ شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لئے مختلف موضوعات پر دستاویزی فلمیں اور ویب سیریز بھی پروڈیوس کرے گا اور اس معاہدے سے شاہی جوڑے کو 5 سے 10 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔ شاہی جوڑے نے رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کر لی تھی۔

مزیدخبریں