لاہور (پ ر) ممتاز راہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری جنرل سیکرٹری محمد یونس قادری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ اگر کے الیکٹرک پر وفاق کی رٹ نہیں تو اس کا مطلب ہے پورے ملک میں حکومت کی رٹ نہیں۔ اس حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی قابلیت ہے۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ ملک کے ہر شہر میں 20 سے لے کر 50 تک ہر روز چوری‘ ڈکیتی ‘ بچوں کے خلاف درندگی کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن حکومت تماشا دیکھتی ہے۔ ان درندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔
ملک میں حکومت کی رٹ کہیں نظرنہیں آتی: مولانا محمد علی قادری
Sep 06, 2020