مریم نوازنیب پیشی کے واقعہ پر  درج مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی  مرزا جاوید نے عبوری ضمانت حاصل کر لی

Sep 06, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرزا جاوید اور کارکن جمیل احمد نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔دونوں ملزم مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعہ پر درج ہونے والے مقدمہ میں نامزد ہیں۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی 11ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

مزیدخبریں