آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ‘سابق چیف انجینئر ٹیپاایل ڈی اے مظہرحسین 17  ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارسابق چیف انجینئر ٹیپاایل ڈی اے ملزم مظہر حسین و شریک ملزم انجم ذیشان کو 17 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔عدالتی سماعت پرنیب کی جانب سے ملزموںکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ملزموںپر70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹس بنانے کا الزام ہے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مظہر حسین نے 50 کروڑ مالیت کے اثاثہ جات اپنے اور اہل خانہ کے نام بنائے،ملزم نے اپنے 20 ہزار ماہانہ کے ملازم بھانجے کے نام 20 کروڑ روپے منتقل کیے۔

ای پیپر دی نیشن