لاہور ، کاہنہ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) لاہورمیں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل جبکہ شہر میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پرنامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کاہنہ میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سکیورٹی گارڈ تھا جبکہ ہیر کے علا قہ میں سے 4مسلح ڈاکوؤںنے مظہر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فو ن لوٹ لیے۔چوہنگ میں مسلح ڈاکونے عثمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر5لاکھ15 ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل ٹائون میں ڈاکو فراز کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ80 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، شالیمار میں ڈاکو محمود کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 3لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ ساندہ میں ڈاکو اسماعیل کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون ،ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکو عبداللہ کی فیملی کو یر غمال بنا کر1لاکھ 20ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ نواں کوٹ اور نصیرآباد سے گاڑیاں اور جوہر ٹائون،اسلام پورہ اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
19 لاکھ کے ڈاکے، کاہنہ میں مزاحمت پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا گارڈ قتل
Sep 06, 2020