تربت (نوائے وقت رپورٹ) تربت میں صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ پراسرار طور پر قتل ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق پی سی ایل کالونی میں مقتولہ پر فائرنگ کی گئی۔ شاہینہ شاہین بلوچ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ مقتولہ کو تین گولیاں لگیں وہ سرکاری ٹی وی کے شو کی میزبان بھی رہیں۔ شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیچ نجیب پندرانی کے مطابق مقدمہ میں شاہینہ شاہین کے شوہر محراب گچکی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تربت تھانے میں شاہینہ شاہین بلوچ کے ماموں نے درج کرایا ہے۔ ملزم نے نائن ایم ایم پستول سے بیوی پر فائرنگ کی۔