غسل کعبہ میں استعمال ہونیوالی  اشیا کی آن لائن نمائش

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی اشیا اور سامان کی آن لائن نمائش کی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نمائش کے سیکریٹری انتظامیہ عبدالحمید المالکی نے بتایا کہاس نمائش کا  مقصد دنیا بھر میں خانہ کعبہ کے غسل کی رسم  دیکھنے والوں کی  خواہش پوری کرنا ہے۔ انہوں  نے مزید بتایا کہ غسل کعبہ میںجو سامان استمال کیا جاتا ہے اس میں تانبے سے بنے ہوئے دس لیٹر والے چار گیلن ہوتے  ہیں اور ہر گیلن میں غسل کعبہ کے لیے مخصوص سیال مادہ رکھا جاتا ہے جو کہ چار تولہ عود، گلاب کی خوشبو اورعرق گلاب سے معطر آب زمزم پر مشتمل ہوتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...