مقبوضہ کشمیر میں مزید 11افراد  کرونا  وائرس سے انتقال کر گئے

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 11افراد  کرونا  وائرس سے فوت ہوگئے۔ کرونا  وائرس سے  مرنے  والوں کی تعداد 775تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 81جموں جبکہ 694افراد کشمیر میں فوت ہوگئے۔  کے پی آئی کے مطابق گزشتہ روز 1047افراد کی رپوٹیں مثبت آئی ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی  40990ہوگئی۔ جموں میں متاثرین کی تعداد 10411 جبکہ کشمیر میں متاثرین کی تعداد 30579تک پہنچ گئی۔ تازہ 1047 متاثرین میںسے 554کی کشمیر جبکہ 493 افراد کی رپورٹیں جموں میں مثبت آئیںہیں۔ کشمیر کے 554متاثرین میں سے 175 سرینگر، 61 بارہمولہ، 34 پلوامہ،  78 بڈگام، 48 اننت ناگ، 34 بانڈی پورہ، 69 کپوارہ، 21  کولگام، 4 شوپیان اور 30 گاندربل سے تعلق رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن