بیروت (اے پی پی) امریکہ نے لبنان کی نئی حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔ العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ حزب اللہ، لبنانی حکومت میں شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی دھمکیوں کے سبب اور شفاف اصلاحات کے بغیر لبنان کے ساتھ امریکا عمومی طور پر تعاون نہیں کر سکتا۔ مورگن کا یہ بیان، فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے منگل کے روز لبنان کے دورے کے موقع پر دیے گئے بیان سے متصادم ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام کا حصہ ہے اور اس کے رہنما انتخابات کے ذریعے پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔
امریکہ کی لبنان کی نئی حکومت میں حزب اللہ کے شامل ہونے مخالفت، فرانس کی حمایت
Sep 06, 2020