شامی شہر  الشہیل سے  کرد جنگجوؤں کا انخلاء 

Sep 06, 2020

دمشق (اے پی پی) امریکی  حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے نام سے موسوم کرد جنگجوؤں نے مشرقی شام کے شہر الشہیل میں اپنی چیک پوسٹیں اور اڈے خالی کردئے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے   کے مطابق امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں البولیل قبیلے کے ایک شخص کے قتل کے بعد شہر الشہیل کے عوام میں اس فورس کے خلاف شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا ہے۔مشرقی شام کے شہر الشہیل میں کرد جنگجوؤں کے رویے پر سخت ناراضگی کے باعث قبائلیوں سے ان کی جنگ شروع ہوگئی اور آخرکار کرد جنگجوؤں کو اس علاقے سے باہر نکلنا پڑا۔

مزیدخبریں