کمپیوٹر ٹیچرز کا مطالبات کے حق میں 9 ستمبر کو وزیراعلیٰ آفس کے باہر احتجاج کا فیصلہ

Sep 06, 2020

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے مطالبات کے حق میں 9 ستمبر کو لاہور میں وزیراعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کا اجلاس گزشتہ روز ملک ارشاد ڈپال‘ غضنفر عباس ‘ مجاہد حسین اور صابر محمود چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کمپیوٹر ٹیچرز سروس سٹرکچر بنایا جائے۔ کمپیوٹر الاؤنس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزیدخبریں