شاہ جمال(نامہ نگار)سرخرو ہوکر اگلے الیکشن میں عوام کے سامنے پیش ہوں گے بہترین حکمت عملی سے کرونا کرائسس سے نکل آئے تمام مسائل حل ہوں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے حلقہ پی پی 276 سردار عون حمید ڈوگر نے حلقہ بھر میں دس عددپام واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس کا افتتاح کیا ۔ آخر میں شاہجمال میں تعمیر کئے گئے دو عدد واٹر فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح کے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عنقریب وہ انڈس فیلڈ ہسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔
سرخرو ہوکر اگلے الیکشن میں عوام کے سامنے پیش ہوں گے:سردار عون حمید ڈوگر
Sep 06, 2020