ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج زندہ باد ریلی نیو ملتان سے چوک کمہارنوالہ تک نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر یوتھ ونگ عبدالرحمان فری نے کی جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسلم ہمایوں ،رانا اشتیاق،مقصود قریشی،رانا فرمان،چوہدری عنایت ،رانا مقصود،رانا حبیب،ناظم حسین،عباس مہدی،عمر خان،راحیل راجپوت ،شیخ عمر،جمیل عباسی،میاں اویس سمیت عہدیدارن نے شرکت کی،اس موقع پر مودی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے انڈیا کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔ ضلعی صدر یوتھ ونگ (ن)عبدالرحمان فری نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںشہداء وطن ہمار ا فخر ہیں زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کو یار رکھتی ہیں پاک فوج ہمارا فخر ہے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پاک فوج کا ہر اول دستہ ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج نے انڈیا کی جارحیت کا ہر دور میں منہ توڑ جواب دیا ہے اور انڈیا کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔شہدائے وطن قوم کے سر کا تاج ہیں ان کی قربانیوں کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے آج ضرورت اس امر کی ہے ہم وطن عزیز پاکستان کو دشمن کی میلی نگاہوں سے بچانے کے لیے نہ صرف متحد رہیں بلکہ استحکام پاکستان کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔