یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ جہاں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
ایئر وائس مارشل شکیل غضنفرستارہ امتیاز (ملٹری) اس موقع پر پریڈ کا معائنہ کیا۔
ایئر وائس مارشل شکیل غضنفرستارہ امتیاز (ملٹری) نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ مہمان خصوصی کی آمد پر مزار قائد پر پرچم کشائی ہوئی۔
پریڈ کے دوران ایئرفورس کے بینڈ نے قومی ترانہ کی دھن پیش کی۔
پاکستان فضائیہ کے فرائض سنبھالنے والے گارڈز کا دستہ بشمول 3خواتین کیڈٹس سمیت 46 کیڈٹس پر مشتمل تھا۔