ملک بھر میں کورونا وائرس  میں نمایاں کمی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 6ہزار 342رہ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 اور2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 166، خیبرپختونخوا 36 ہزار 591، بلوچستان 13 ہزار 229، اسلام آباد 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 327 اور گلگت میں 2 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار210 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، ‏گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن