کوئٹہ : ایف سی پوسٹ پر خودکش حملہ ،4 اہلکار شہید 

کوئٹہ‘ اسلام آباد (این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ‘خبر نگار خصوصی) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب خودکش دھماکے میں چار ایف سی اہلکار شہید اور20 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے 7بجے کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر سونا خان تھانے کے قریب واقعہ فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شہید جبکہ 16ایف سی اہلکاروں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جائے وقوعہ سے خود کش بمبار کے جسمانی اعضاء سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کی عوام دہشت گردی کی عفریت کے خلاف اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکہ مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر ہوا۔ دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری‘ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘سابق صدر آصف زرداری‘ سپیکر بلوچستان اسمبلی ‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر رہنماؤں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...