گوجر خان، شقی القلب  نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Sep 06, 2021

گوجر خان+جبر(نامہ نگاران)شرقی گوجرخان دوہرے قتل کی سنگین واردات شقی القلب شخص نے  اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ملزم کی بیوی نے  چند دن قبل بیٹے کو جنم دیا تھا، ملزم واردات کے بعدفرار ہو گیا،مقتولین کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچا دی گئیں،تفصیلات کے مطابق  شرقی گوجر خان کی یونین کونسل تھاتھی کے قصبہ ڈھوک گوڑھا  کے رہاشی جمشید ولد خضر نے اپنی بیوی رفعت بی بی  اور اپنی ساس زرینہ بی بی کو 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ملک رفاقت اور تھانہ گوجرخان کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان شفٹ کر دیا،پولیس زرائع کے مطابق ملزم جمشید کا اپنی بیوی رفعت کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا جس وجہ سے رفعت بی بی ناراض ہو کر اپنے میکے گوجر خان رہ رہی تھی اور کچھ دن قبل اس نے ایک بچے کو جنم دیا بچے کی پیدائش پر دونوں میاں بیوی میں راضی نامہ ہو گیا اور جمشید اپنی بیوی کو اپنے گھر تھاتھی گوڑھا لے آیا،آج کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور ملزم کی ساس نے اپنی بیٹی کی طرفداری کی  جس پر جمشید مشتعل ہو گیا اور اس نے 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے اپنی بیوی رفعت بی بی اور ساس زرینہ بی بی کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسکے بعض ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔

مزیدخبریں