تونسہ شریف(نامہ نگار) چوک ہاشم پر لگے ہوئے مجسمہ کو ایک شخص نے برچھی سے توڑا اور مجسمہ کی ٹانگ کاٹ کر لے گیا جس کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ محمد انظر سکھیرا کو دی گئی جس پر انہوں نے کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر لیا اور ملزم کو بستی بزدار سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اورکارروائی شروع کر دی مزید تفتیش جاری ہے۔