یوم دفاع قومی یکجہتی کا عکاس‘ اتحاد اور آئین پر عمل کی ضرورت ہے: فضل الرحمن

Sep 06, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) یوم دفاع پاکستان پر سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قوم یکجہتی کا عکاس ہے۔ آج کے دن وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا عزم کرتے ہیں۔  قوم کو اس وقت اتحاد و یکجہتی اور آئین پر عمل کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں