رحمان ملک کی زیر صدارت سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔ سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز  (آئی آئی آر) نے کی ہے،شرکا و خطابا نے مرحوم سید علی شاہ گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت و تحسین پیش کیا،ریفرنس کا باقاعدہ ابتدا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک سے کیا گیا، سید گیلانی کے درجات بلندی کیلئے دعا اور انکے اہل خانہ و پوری کشمیری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا، ریفرنس سے  سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ثنا جمالی، چوہدری افتخار احمد و سینئر صحافیوں کا خصوصی خطاب ریفرنس سے رحمان ملک کا خطاب۔سینیٹر ثنا جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر ہی نہیں پورے پاکستان کے ہیرو تھے،  نوجوانوں کو ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا جو نعرہ دیا،سید علی گیلانی کا نعرہ آزادی کی صبح تک گونجتا رہ ہے گا،سید علی گیلانی کے نعرے و مہم جو کہ آزادی کشمیر ہے کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب میں کہا کہ سید علی گیلانی ہمہ جہت شخصیت تھے، سید علی گیلانی تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبر رہے،جب پاکستان نے 1998میں ایٹمی دھماکہ کیا تھا تو سید علی گیلانی نے سرعام خوشی منائی تھی،سید علی گیلانی کی بھانجی آسیہ اندرابی دس سال سے جیل میں ہیں ۔علامہ اقبال نے جس ایشیا کی صدی کی بات کی تھی وہ وقت آگیا ہے،بھارت کی افواج کو بھی مقبوضہ کشمیر سے بھی اسی طرح نکلنا پڑے گا،بیس مارچ 2003کو امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا،بش ایران پاکستان سعودی عرب اور شمالی کوریا کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...