مونس الہی پانی کے معاملہ پر وفاق،صوبوں میں اہم آئنگی کیلئے کام کر رہا :پرویز الہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی سے دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن (ترمیمی) ایکٹ 2021 پاس کروانے اور مونس الٰہی کو آبی وسائل کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مونس الٰہی کو اپنے علاقہ میں مہمند ڈیم کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی نوجوان ہیں اور نہایت مستعدی سے ڈیموں کی تعمیر و بحالی پر کام کر سکتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے علی محمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی اپنی وزارت میں پارٹی گائیڈ لائن کے مطابق پانی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ڈیموں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...