وزیراعظم جمہوریت،آئین کے علمبردار ہیں،شہباز گل

Sep 06, 2021

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمہوریت اور آئین کے علمبردار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کرپشن کے خاتمہ اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے۔ اتوار کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آئین شکن آئین کی بالادستی کی باتیں کر رہے ہیں، ماضی میں آئین کو توڑ موڑ کر اپنی کرپشن کی راہ ہموار کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ جمہور کی بالادستی اصل میں آئین کی بالادستی ہے، وزیراعظم عمران خان جمہوریت اور آئین کے علمبردار ہیں۔ 

مزیدخبریں