ملک دشمن عناصر ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے:اعجاز شاہ 

Sep 06, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)فاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔ اللہ تعالی تمام شہدا کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے،خودکش حملہ کر کے معصوم جانوں کو نشانہ بنا کر شر پسندوں نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں