اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے مستونگ روڈکوئٹہ میں ایف سی کے جوانوں پر ہونیو الے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ نہایت قابلِ مذمت ہے ان بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے قوم کے گرد سلامتی کا حصار کھینچ رکھا ہے ہم اپنے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیںبدامنی کا خواہاں بزدل دشمن ہمیشہ کی طرح اب بھی منہ کی کھائے گاکسی کو برسوں کی محنت،بے پناہ قربانیوں اور رب کریم کی رحمت سے کمایا گیا امن تا راج کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
مستونگ :ایف سی جوانوں پر ہونیوالا حملہ قابلِ مذمت: سیف اللہ نیازی
Sep 06, 2021