مادر وطن کی حفاظت کیلئے بچہ بچہ عزیز بھٹی اور راشد منہاس ہے: حاجی چوہدری علیم

Sep 06, 2021

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  ممتاز سماجی رہنما ء چیئرمین انجمن غلامان مصطفیٰ حاجی چوہدری علیم  نے کہا ہے کہ 1965 میں پاک بھارت جنگ کے وہ سترہ دن ناقابل فراموش ہیں جب پاک فوج اور قوم نے مل کر نئی تاریخ رقم کی اور یہ ثابت کر دیا کہ قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے ہماری نصرت میں اﷲ کریم اور اس کے رسول عظیمؐ کا خاص کرم و فضل شامل رہا۔ انجمن غلامان مصطفیٰ  کے ماہانہ اجلاس کے دوران صدراتی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے وطن عزیز کا بچہ بچہ عزیز بھٹی اور راشد منہاس کی صورت میں موجود ہے انشاللہ قوم دفاع وطن کیلئے سرحدوں کے محا فظوں کی پشت بان رہے گی ۔ حاجی چوہدری علیم نے کہا کہ  قوم آج بھی 65 کے جذبے سے بھرپور ہے اب دشمن کبھی آنکھ اٹھا کر پاک سرزمین کی طرف نہیں دیکھ سکے گا۔

مزیدخبریں