نواب شاہ(بیورورپورٹ)نواب شاہ میں سندھ ایکشن کمیٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ ایکشن کمیٹی کا مقصد کسی کو گالیاں دینا نہیں ہے سندھ کی سیاسی نظریاتی اور فکر پر مبنی اتحاد ہے کسی کی ذات کو ہدف تنقید بنانا نہیں ہے ہم کسی کی کردار کشی بھی نہیں کرتے سچ یہ ہے جو منظر عامہ ہے وہ پیش کرتے ہیں اور بربادی کی جو منظر کشی کی جاتی ہے اس بربادی کی ذمیوار پی پی پی ہے کبھی ایوب،کبھی ضیاء تو کبھی مشرف مارشل لاء ؟ملک میں جمہوری نظام آتا ہے تو بدقسمتی سے سندھ کی عوام اپنا ووٹ پی پی پی جو دیتی ہے سو فیصد سندھی ووٹر 15 فیصد ووٹ پیپلز پارٹی کو دیتاہے 17 فیصد اپوزیشن کو ملتا ہے جبکہ 85 فیصد سندھی ووٹر گھروں میں بیٹھا رہتا ہے اور ووٹ نہیں دیتا اکثریت ووٹ نہیں دیتے تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ ایک کونسلر کی نشست نہیں جیت سکتے ہم 85 فیصد عوام کے نمائندے ہیں جو ووٹ نہیں دیتے ہم اپنے جلسے میں کسی کو گالی نہیں دیتے اور اگر سچ کسی کو گالی محسوس ہوتی ہے تو محسوس کرنے دو ہم نے کسی کو کوئی گالی نہیں دی سندھ کا مقدمہ پیش کیا ہے تکلیف انہیں ہوگی، سندھ ایکشن کمیٹی نے سندھ کے جزائر خفیہ طور فروخت کرنے والوں کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی بنائی گئی تھی اور سندھ ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کے نتیجے میں سندھ کے جزائر فروخت کرنے والے بھاگ گئے،ڈاکٹر قادر مگسی نے جلسے میں موجود عوام سے سوال پوچھا کہ آپ بتائیں سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام لانے والے کون تھے ؟ پی پی پی تھی یا سندھ ایکشن کمیٹی؟ جلسے میں موجود عوام نے پیپلز پارٹی کا نام لیا ،ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سپریم طاقت ہے اس کے بعد عوام کی طاقت ہے جو وقت کے فرعونوں کو دفن کر دیتا ہے مجھے سندھی عوام کی طاقت پر مکمل یقین ہے ، تاریخی قدیمی آبادیوں کو ختم کیا جارہا ہے، سندھی عوام اقلیت میں تبدیل ہو جائے گی اس لئے سندھی عوام اپنی دھرتی کا مالک بن کر رہیں گے سر فخر سے بلند کرکے اپنے وطن کی حفاظت کریں گے،نیا سندھ تعمیر کریں گے،ڈاکٹرقادرمگسی نے کہاکہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں کہیں بھی جلسہ عام نہیں کرنے دیں گے اس لئے اس طرح کا راستہ اختیار نہ کریں کہ سیاسی کلچر ختم ہو میدان کھلا ہے آپ الیکشن میں ہمیں شکست دیتے ہیں تو ہم شکست قبول کرتے ہیں لوٹ مار کے نظام کو ختم کرنا ہے ایک محنت کش کی بیٹی گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر سندھ کی مالکی کرے گی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو خبردار کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ سیاست میں غنڈہ گردی کلچر کو فروغ نہ دیں یہ غلط روایت متعارف نہ کروائیں اگر ایسا ہوا تو پھر سندھ میں انہیں کہیں بھی جلسہ کرنے نہیں دیا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں ہیں ہمیں ان کی قربانی کا احساس ہے اس سے قبل جلسہ عام سے جئے سندھ محاز کے چیئرمین ریاض چانڈیو،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے روشن برڑو ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے نثار کیریو،سید اطہر شاہ،بڈھل مگسی،شاہنواز کیریو،فلک شیر اوڈ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کسی کوگالی نہیں دی‘ سندھ کامقدمہ پیش کررہے ہیں ،ڈاکٹرقادرمگسی
Sep 06, 2021