ایرانی کرونا ویکسین غیرملکی ویکسینوں سے بہتر ہے: صدر ابراہیم رئیسی

تہران (این این آئی )ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران میں تیارہونے والی کرونا ویکسینکوف ایران برکت غیرملکی ویکسینوں سے بہتر اور زیادہ فعال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ گمراہ کن دعووں کے علی الرغم ایران میں مقامی سطح پر تیار کی جانیوالی کرونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس اور منفی اثرات بیرون ملک سے منگوائی جانے والی ویکسینوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ رواں سال جنوری ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غیر ملکی ویکسینوں بالخصوص برطانوی اور امریکی ویکسینوں کی خریداری پر پابندی عاید کردی تھی اور انہیں دشمن کی تیار کردہ ویکسین قرار دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن