لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دنپاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اس دن پاکستانی قوم اور پاک افواج نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملاتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت کا فرض ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس فرض کی ادائیگی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گایوم دفاع کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاںگردیزی نے کہا کہ یہ دن قوم کے ان بہادر سپوتوں کے ان کارہائے نمایاں کو یاد کرنے کا دن ہے۔