آیت اللہ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے، ساجدنقوی

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عراق کے معروف خاندانِ حکیم کے سرکردہ شخصیت حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستاد اور عراق کے معروف مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آیت اللہ العظمی  السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے ،مرحوم نجف اشرف کے چار سرکرہ مراجع میں سے ایک تھے اور پورے عالم اسلام میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں ان کی علمی ، دینی ، فلاحی خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن