گورنرسندھ نے سینٹرسیف اللہ ابڑوپرقاتلانہ حملے کانوٹس لے لیا

کراچی (وقائع نگار)گورنرسندھ عمران اسماعیل کا لاڑکانہ میں سینٹر سیف اللہ ابڑو اور ان کے رفقاء پر شر پسندوں کی جانب سے حملہ کا نوٹس لے لیا، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے منتخب نمائندیغیر محفوظ ہوں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،پولیس حکام کو اطلاع کے باوجود قافلہ پر حملہ سوالیہ نشان ہے، گورنرسندھ کاکہناتھاکہ متعدد بار منتخب نمائندوں اور رہنما?ں پر حملے ہوئے لیکن کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو امن و امان کے قیام میں مدد درکار ہے تو وفاق ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ صوبہ میں پولیس کو غیر سیاسی بنائے بغیر امن و امان کا قیام ایک خواب ہی لگتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن