کراچی(سٹی نیوز) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ جنگ ستمبر کے شہدأ کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھولایا نہیں جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محب قومی سماجی کونسل کے تحت 56ویںیوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ہفتہ دفاع پاکستان منائے جا نے کے سلسلے میں کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایس سی کی جانب سے پاک فوج سے یک جہتی کے لئے منعقدہ مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان کے لئے ہماری مسلح افواج بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اس لئے پاک فوج سے یک جہتی درحقیقت وطن عزیز سے وفاداری ہے ہمیںیوم دفاع پر جنگ ستمبر کے شہدأ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرکے اور اپنی مسلح افواج سے یک جہتی کا شاندار مظاہرہ کرکے منانا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو جنگ ستمبر میں بھارتی جارحیت کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں مظاہرے میں حکیم محمد شعیب قریشی، دلشاد علی انصاری ، محمداسلم غوری ، محب محمد اجمل ،نوید ستار، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، اسلم رامپوری، رشید فضل، حاجی شریف الدین، ماسٹر اسلم، عبدالکبیر خان، محمد عامر و دیگر موجود تھے۔
جنگ ستمبر کے شہدأ کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا ‘ اسلم فاروقی
Sep 06, 2021