چھ ستمبر5 196کو انڈیا نے ہماری سرحدوںکے تقدس کو پا مال کیا: نور احمد ڈوگر

سرائے مغل(نامہ نگار) چھ ستمبر5 196کو انڈیا نے فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہماری سرحدوںکے تقدس کو پا مال کیا۔پاک فوج اور عوام نے جر ات و بہادری کا مظاہرہ کر کے  ہندوستان کی فرعونیت کو خاک میں ملا دیا۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلای قصور سردار نور احمد ڈوگرکے ڈیرے پر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے جے آئی یوتھ کے مرکزی رہنما سردار علی احمد ڈوگر ایڈووکیٹ ،صوبائی رہنما ملک اکرم بوٹا،جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ ،کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی رمضان اور دیگر رہنماوں نے اپنے اپنے خطاب میں کیا۔ تقریب میں جے آئی یوتھ کے نومنتخب عہدیداران صدر ملک شکیل خلیل ،جنرل سیکرٹڑی ملک احمد فہیم ،سینئیر، نائب صدر نعیم افضل بھٹی ،نائب صدر عبداللہ ارشد،نائب صدر ملک زین  اور میڈیا سیکرٹری تنویر بابونے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔

ای پیپر دی نیشن