انچارج سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی کی آ رپی او سے ملاقات

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) آر پی او گوجرانوالہ رینج رائو عبدالکریم کے دورہ حافظ آباد کے دوران انچارج سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی رانا خالد محمود نے ملاقات کی اور انہیں ضلع کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رانا خالد محمود نے آر پی او کی توجہ ضلع کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں عرصہ دراز سے پولیس انسپیکٹرز کی کمی چلی آرہی ہے۔ یہاںپر دیانتداراور فرض شناس پولیس انسپیکٹرز کو تعینات کرکے اس کمی کو دور کیا جائے۔انہوںنے آر پی او کی جانب سے ڈویژن بھر میں جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے انقلابی اقدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر رائو عبدالکریم نے انہیںیقین دلایا کہ وہ عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوںکو جاری وساری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن