گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سچ بولنے سے مال و رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے سچا تاجر قیامت کے دن انبیا کرام کے ساتھ ہو گاتجارت کرنا ضرورت ہے لیکن اللہ پاک کی عبادت کرنا انسان کی زندگی کا مقصد ہے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے تاجر اجتماع میں مولانا ندیم عطاری نے کیااس اجتماع میں کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی اس اجتماع میں ویڈیو لنک کے ذریعے امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری کا مدنی مذاکرہ بھی دیکھا گیاامیر اہلسنت نے مختلف سوالات کے جوابات دئیے اور کہاکہ مسلمان کی زندگی کا مقصد اللہ پاک کو راضی کرنا ہے اپنے آپکو جھوٹ، غیبت، چغلی او حسد و تکبر سے بچا کر نبی کریم ؐکی سنت کے مطابق زندگی گزارنے میں نجات و کامیابی ہے آخر میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی اور سماجی خدمات کے بارے میں بتایا گیا. تاجروں نے دعوت اسلامی کو 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر انور عطاری،قمر عطاری بھی موجود تھے۔