گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا: علی اشرف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ماضی کے حکمرانوں نے حلقہ کے عوام اور ان کے مسائل کو نظر انداز کیا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے82 کی یونین کونسل37میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں دورہ کرتے ہوئے کیا علی اشرف مغل نے کہا کہ یونین کونسل کی متعدد گلیوں کی تعمیر کے بعد پی سی سی اور گلہ کے سیوریج سسٹم کے کام شروع کیے جارہے ہیں مین بازار ڈھکی پلکی میں بھی سیوریج سسٹم کی بہتری کی جارہی ہے سوئی گیس کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے منصوبے تیار ہوچکے ہیں جن پر چند روز میں عمل شروع کردیا جائے گا اس موقع پر نشاط رسول اولکھ ،گلزار مغل ،شہزاد مغل ،اشرف مغل ،رانا جاوید ،عظیم مہر ،ابو سفیان مغل ،اشفاق انصاری ،مشتاق انصاری ،مدثر انصاری ،حاجی ماجد گھمن ،طاہر کمبوہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...