گجرات (نامہ نگار) ایم پی اے کے ڈیرے پر (ق) لیگ کے گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ مکوں ، گھونسوں، لاتوں، کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل یونین کونسل سرخپور میں اراضی کے تنازعہ پر (ق) لیگی کارکنوں کی لڑائی ہوئی جس کے بعد معاملہ تھانہ کڑتک پہنچ گیا مگر تھانہ ٹانڈہ میں بھی معاملہ سلجھنے کی بجائے الجھا تو اسے حل کرنے کیلئے (ق) لیگی ایم این اے کے قریبی ساتھی و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعات نواز اجنالہ نے مداخلت کر کے دونوں (ق) لیگی دونوں گروپوں کو اپنے بھائی ایم پی اے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ کے ڈیرے پر بلا لیا مگر اچانک بات چیت کے دوران دونوں گروپ مشتعل ہو گئے اور ایک دوسرے کو گالی گلوچ کرتے ہوئے دست و گریبان ہو گئے جہاں مکوں، گھونسوں، لاتوں، کرسیوں کا آزادنہ استعمال ہوا۔ سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ انہیں روکنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے مگر ایم پی اے کا ڈیرہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔
گجرات‘ ق لیگی گروپ لڑ پڑے‘ مکوں‘ گھونسوں‘ لاتوں‘ کرسیوں کا استعمال
Sep 06, 2021